ETV Bharat / city

ہماچل پردیش: جنوب مغربی مانسون نے دستک دی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے امکان ہیں۔

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:46 PM IST

ہماچل پردیش: جنوب مغربی مانسون نے دستک دی
ہماچل پردیش: جنوب مغربی مانسون نے دستک دی

ریاست ہماچل پردیش کے محکمہ مو سمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ برس دو جولائی کو اور سنہ 2018 میں 27 جون کو اور سنہ 2017 میں 1 جولائی کو میں مانسون نے ریاست میں دستک دی تھی۔اس بار مانسون پہلے ہی آگیا ہے۔

محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست کے اونا، بلاسپور، کانگڑا ، سولن، شملہ، سیرمور اور چمبہ علاقوں کے متعدد مقامات پر طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ اس دوران ہوائیں 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کے علاوہ اتراکھنڈ، کچھ، مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں، راجستھان، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، پنجاب، جموں وکشمیر اور لداخ میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

اگلے دو تین دن میں ریاست بھر میں مانسون کی موسلا دھار بارش ہوگی۔ محکمہ نے پیلے رنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مانسون کے موسم میں ریاست میں معمولی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کانگڑا اور منڈی اضلاع سمیت متعدد مقامات پر بارش ہوئی۔ پالم پور میں 110، جوگندر نگر میں 96، بیجناتھ میں 93، دھرم شالا میں 92، گگل 87، سراہن اور کمارسین 33، نگروٹا 31، کوٹھی 28، ڈلہوزی 25، سلونی 21، بھراری اور چھتری 17، مڈھی 16، شملہ اور اگھر میں 13، چمبہ 11، کیلانگ اور کفری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت شملہ سمیت متعدد مقامات پر صبح سے ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک سے دو ڈگری سیلسیس کم ہوگا۔ اونا میں کم از کم درجہ حرارت 25.0 ڈگری رہا جبکہ شملہ 14.9، کلپا 13.6، ڈلہوزی 14.2، ناہن اور بلاس پور 24.5، ہمیر پور 24.3، کانگڑا 20.0، چمبہ 19.9، بھنتر 19.6، سندر نگر 21.9، دھرم شالہ 18.8، کیلانگ 10.8 اور کفری میں 13.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.