ETV Bharat / city

سہارنپور: تیندوے کے حملہ میں نوجوان شدید زخمی - خوف و ہراس کا ماحول

سہارنپور کے بہٹ علاقہ میں تیندوے نے کھیت پر کام کررہے تین بھائیوں پر حملہ کردیا۔ تیندوے کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو بھائیوں نے بھاگ کر بمشکل اپنی جان بچائی۔ زخمی نوجوان کو بہٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تیندوے کے حملہ میں نوجوان شدید زخمی
تیندوے کے حملہ میں نوجوان شدید زخمی
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:33 AM IST

اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ضلع سہارنپور کے بہٹ کوتوالی علاقہ کے گاؤں جسمور کا ہے۔ شیوالک فاریسٹ ڈویزن کے شاکمبھری رینج میں واقع گاؤں جسمور کے باشندے محمد اسرار کے بیٹے شاہ ویز، انتظار اور شمیم گاؤں کے قریب واقع گندم کے کھیت میں تھے۔ اس دوران شاہ ویز کھیت کے قریب میں لگے امردو کے پیڑ سے امرود توڑ رہا تھا، تبھی درخت کے نیچے بیٹھے تیندوے نے اس پر اچانک حملہ کردیا، جس میں شاہ ویز شدید طورپر زخمی ہوا، جبکہ انتظار اور شمیم نے کھیت سے بھاگ کر بمشکل اپنی جان بچائی، شور مچانے پر کھیتوں میں کام کرنے والے لوگ اکٹھا ہوئے اور تیندوے کو بھگایا۔

تیندوے کے حملہ میں نوجوان شدید زخمی

اہل خانہ نے زخمی نوجوان کو بہٹ کے سرکاری ہسپتال میںداخل کرایا۔ تیندوے کے علاقہ میں آنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات سے تیندوے کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.