ETV Bharat / city

Woman dies in Saharanpur: سہارنپور میں شادی کے تین ماہ میں ہی خاتون کی مشکوک حالت میں موت - Married woman dies in Saharanpur

سہارنپور کے اندرا پرستھ کالونی میں ایک خاتون کی موت مشکوک حالت میں ہوئی ہے۔ تین ماہ قبل ہی اس کی شادی بنٹی نامی شخص سے ہوئی تھی، لڑکی کی ماں نے سسرال والوں پر قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ Married woman dies in Saharanpur۔

Woman dies in suspicious circumstances after three months of marriage in Saharanpur

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 4:24 PM IST

سہارنپور: ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے محلہ اندرا پرستھ کالونی میں نئی شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوئی ہے۔ لواحقین نے شادی شدہ خاتون کے شوہر اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ خاتون کی ماں نے لڑکے کے گھر والوں پر لڑکی کو حراساں کر قتل کرنے کا الزام عائد کی ہے Married couple dies in suspicious circumstances in Saharanpur۔

ویڈیو دیکھیے۔

لڑکی کی ماں سدھا نے بتایا کہ 9 دسمبر کو اس نے اپنی بیٹی ممتا کی شادی سہارنپور میں بنٹی نامی شخص کے ساتھ کی تھی، بنٹی تھانہ صدر بازار علاقے کے محلہ اندرا پرستھ کالونی میں رہتا ہے۔ سدھا نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو شادی کے بعد سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا۔ سدھا کو ساڑھے تین مہینوں میں ایک بار بھی مایکے نہیں بھیجا گیا۔ ہولی کے دن بھی فون پر بات کرنا مشکل تھا۔ سدھا نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کو انہیں اپنے بیٹے کے موبائل پر فون آیا کہ ممتا نے پھانسی لگا لی ہے۔ جب میں نے آکر دیکھا تو ممتا کے سر اور جسم پر کئی جگہ زخموں کے نشان تھے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ ممتا کو قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس معاملے میں ایس پی سٹی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اندرا پرستھ کالونی میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کے رشتہ داروں نے شوہر پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے جہیز، مار پیٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے، جس میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.