ETV Bharat / city

حج 2020 کے سلسلے میں سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار - decision of Saudi government regarding Hajj 2020

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد دیوبند کے کئی مذہبی قائدین نے اپنا رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Hajj 2020
Hajj 2020
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 12:31 PM IST

حج 2020 کے سلسلے میں گزشتہ روز حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج کی جانب سے ابھی تک حج 2020 کے سلسلے میں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا ہے، اس لئے حج کمیٹی آف انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو عازمین اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں وہ ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے اپنی صدفی صد رقم واپس لے سکتے ہیں لیکن یہ اعلان مشتبہ ہے کیونکہ گزشتہ 13مارچ کے بعد سے خادم حرمین شریفین اور سعودی وزارت حج کی طرف سے حج کے سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

حج 2020 کے سلسلے میں سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار
ان خیالات کا اظہار خادم الحجاج اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی وزارت حج نے 2020 کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ کا اعلان کرنے کے لئے 15 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق اب یہ اعلان 21 جون کو کیا جائے گا۔

سہیل صدیقی نے کہا کہ عازمین کوعجلت سے کام نہ لے کر سعودی وزارت حج کے اعلان کا 21 جون تک انتظار کرنا چاہئے۔ عازمین اپنی رقومات واپس لینے کے لئے 21 جون کے بعد بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

حج وعمرہ کے ٹرینر مولانا دلشاد قاسمی کا کہنا ہے کہ عازمین کو صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت حج کے حتمی فیصلہ کا 21 جون تک انتظار کرنا چاہئے، کیونکہ سعودی عرب سے اس طرح کی امید افزاء خبریں آرہی ہیں کہ وہاں حالات سازگار ہوجانے کی وجہ سے حج 2020 کے لئے تیاریاں شروع کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب سفر حج کی جو امیدیں معدوم ہوگئی تھیں وہ اب جاگنے لگی ہیں۔ مولانا دلشاد قاسمی نے کہا کہ اس بات کی قوی امید ہے کہ حج 2020 کے لئے 21 جون تک اعلان کردیا جائے گا۔ اس لئے تمام عازمین صبر وتحمل کا مظاہر کرتے ہوئے 21جون تک دعاؤں کے ساتھ انتظار کرلیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ انشاء اللہ اسی سال حج کا موقع میسر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

کووڈ 19 عالمی فہرست میں بھارت پانچویں مقام پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.