ETV Bharat / city

سہارنپور: مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع گاؤں بنّا کھیڑی کے پردھان نے ریاست ہریانہ اور پنجاب سے آنے والے مزدوروں کو ایک اسکول میں ٹھہرایا اور ان کے کھانے کا انتظام کیا۔

گاؤں کے باشندے مزدوروں کو کھانا کھلا رہے ہیں

author img

By

Published : May 6, 2020, 10:49 PM IST

پردھان راجیو کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب پڑوسی ریاست سے بھوکے پیاسے آ رہے مزدوروں کو راستے میں پڑنے والے کچھ گاؤں کے باشندوں نے کھانا کھلایا۔

سہارنپور کے گاؤں بنّا کھیڑی کے گاؤں پردھان راجیو کمار کی قیادت میں گاؤں کے باشندوں کی جانب سے رقم جمع کر کے لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں کے لئے نکلے پیدل مزدوروں کو ہر روز کھانا کھلایا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مہلک مرض کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

گاؤں کے باشندے مزدوروں کو کھانا کھلا رہے ہیں

راجیو کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹوٹل ڈھابے بند ہونے کے سبب ان مزدوروں کو کھانا نہیں مل پا رہا ہے ایسے میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس موقع پر مزدوروں کی مدد کی جائے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی وجہ سے ہریانہ اور پنجاب میں رہ رہے مزدوروں کا کام بند ہو گیا اور انہوں نے گھر آنے کا من بنا لیا ہے۔ بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.