ETV Bharat / city

مولانا سعد کے دو رشتہ دار بھی کورونا وائرس سے متاثر - ریاست اترپردیش

سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ مولانا سعد کے دو رشتہ داروں میں کووڈ-19 کے مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یہاں منڈی کے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

مولانا سعد کے دو رشتہ داربھی کورونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 10:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کے دو رشتہ داروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ اس علاقے سے آٹھ دیگر افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ وہ دو افراد جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں سعد کاندھلوی کے سسرالی رشتہ دار ہیں اور لاک ڈاؤن سے قبل دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں ٹھہرے تھے۔

ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ حال ہی میں وہ جنوبی افریقہ سے واپس آئے تھے۔ دو دیگر افراد کے ہمراہ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر کے بعد انتظامیہ اب ان لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تبلیغی جماعت کارکنان کے رابطے میں آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.