ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جہاں روڈویز بس اور میجک کے درمیان ٹکر ہونے کے سبب میجک کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ ایک کی موت ہسپتال میں ہوئی ہے تاہم تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ سے ضلع ہسپتال داخل کرادیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ سہارنپور کے نکوڑ تھانہ علاقہ کے انبہٹہ پولیس چوکی کے پاس پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق آج روڈ ویز بس اور ٹاٹا میجک کی آمنے سامنے کی زبردست ٹکر ہوگئی، جس میں ٹاٹا میجک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جب کہ تین افراد اس حادثہ میں شدید طو رپر زخمی ہوگئے جن کو پولیس کی مدد سے ضلع سپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آج صبح تقریباً آٹھ بجے قصبہ گنگوہ کی جانب سے روڈ ویز بس سہارنپور کی جانب جارہی تھی اور سہارنپور کی جانب سے ٹاٹا میجک مسافروں کو لے کر گنگوہ کی جانب جارہی ۔
جیسے ہی دونوں نکوڑ تھانہ علاقے کے انبہٹہ پولیس چوکی کے نزدیک پہنچے تو روڈ ویز بس اور ٹاٹا میجک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔
ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ٹاٹا میجک کے پرخچے اڑگئے اور موقع پر ہی ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی انبہٹہ پولیس نے ایمبولینس کے ذریعہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔
ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران ایک مسافر کی بھی موت ہوگئی، جبکہ حادثہ میں دو لوگوں کی موت، جب کہ تین افراد شدید طو رپر زخمی ہیں جن کا ضلع ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔