ETV Bharat / city

'ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا' - معاشی تنگی کے سبب والدین بہتر علاج بھی نہیں کراپارہے

بارہ سالہ سمیر کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہے، والدین کے پاس اتنی استعداد نہیں کہ وہ اس کا علاج کرا سکیں، سمیر کے والد عمران کا کہنا ہے کہ' ہمارے پاس کھانے کے لالے پڑے ہیں، ریاستی حکومت سے میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری مدد کریں ورنہ میں اپنے کنبہ کے ساتھ خودکشی کرلوں گا۔

'ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا''ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا'
'ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا'
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بھٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ کینسر متاثرہ معصوم سمیر نے بتایا کہ'میں بھی بہتر تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں، میں بھی بڑا ہو کر ملک اورسماج کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں بھی دوسرے بچوں کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں، میں سائیکلنگ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں کیاکرونگا، کیونکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا'۔

'ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں نہیں بچ پاؤں گا'

یہ معاملہ ضلع سہارنپور کے قصبہ بہٹ کا ہے۔ بہٹ کی اندرا کالونی کا باشندہ عمران ایک مزدوری کرکے اپنا اور اپنے کنبہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم عمران کا 12 سالہ بیٹا سمیر کو گھٹنوں میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ جس کے بعد مقامی ڈاکٹرز کو دکھایا گیا۔

جب مسلسل درد بڑھتا گیا اور علاج سے کوئی شفا نہیں ہوا تو ضلع کے متعدد ڈاکٹرز کے بعد اس کا چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے جانچ پڑتال کے بعد کینسر کی تصدیق کی۔ بارہ سالہ ایک غریب کنبہ اپنے معصوم بچہ کی جان بچانے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ متاثرہ لڑکے کے والدین نے گھر بیچ کر علاج میں پورا پیسہ خرچ کردیا اور اسی دوران لاک ڈاون کی وجہ سے کام دھندہ بھی پوری طرح چوپٹ ہوگیا۔

اب والد کے پاس بچہ کے علاج اور دوا کے لیے بھی پیسہ نہیں ہے۔ سمیر بستر پر ہے جو چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ہے، معاشی تنگی کے سبب والدین بہتر علاج بھی نہیں کراپارہے ہیں۔ بچہ کے والد عمران کاکہنا ہے لاک ڈاؤن کے سبب کام دھندہ بند ہوگیا ہے، بچے کا علاج ان کی دسترس سے باہر ہے، بچہ کو جھوٹی تسلی دینے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے،اب گھر میں کھانے تک کے لالے پڑنے لگے ہیں۔

عمران کاکہنا ہے کہ میں نے متعدد بار عوامی نمائندوں کو اپنی بات بتانے کی کوشش کی، لیکن کوئی مناسب جواب نہیں دیتا ہے۔ میں ریاستی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری مدد کریں ورنہ میں اپنے کنبہ کے ساتھ خودکشی کرلوں گا۔

مزید پڑھیں:

مردآباد: ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا مطالبہ

تاہم بچے کی اطلاع ملنے پرسماجوادی پارٹی کے رہنما و سابق ایم ایل سی عمرعلی خان نے بھی متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ہر ممکن مدد کے لئے تسلی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.