ETV Bharat / city

سہارنپور میں تین طلاق کا واقعہ

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 8:18 PM IST

پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اسے جیل بھیج دیا۔

triple talaq in saharanpur
سہارنپور میں تین طلاق کا واقعہ

ضلع سہارنپور میں مبینہ طور پر تین طلاق کا واقعہ پیش آیا۔ شادی کے 12 سال بعد شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔ پولیس تھانہ نانوتہ علاقہ کی خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اسے اپنے ماموں کے گھر سے ایک لاکھ روپے لانے کے لیے کہا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اس سے ناراض شوہر نے 28 اگست کو اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اسے تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔

سہارنپور میں تین طلاق کا واقعہ

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے جمعرات کو شام سات بجے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ 12 سال قبل تھانہ نانوتہ علاقہ کے ڈھاکہ کھیڑی گاؤں کی رہائشی مہروبہ (35) کی شادی تھانہ گنگوہ علاقے کے فتح پور تھولا گاؤں میں علیم کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس کے تین بچے بھی ہیں۔ مہروبہ نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر غلط لوگوں کے ساتھ رہتا ہے، جس کے سبب وہ اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا ہے۔ علیم شادی کے بعد سے گھر والوں سے مسلسل ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ والدین نے پیسے نہیں دیے۔ اس کی وجہ سے 28 اگست کو اس نے اسے مارا پیٹا اور تین طلاق دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہارنپور: پردھان کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

متاثرہ کے مطابق وہ گھر سے بے دخل ہونے کے بعد اپنے ماموں کے گھر پہنچی۔ اس نے اپنے گھر والوں کو سب کچھ بتایا۔ گھر والوں نے پہلے علیم کے پاس جا کر اسے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ راضی نہیں ہوا۔ اس کے بعد خاندان مہروبہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن نانوتہ پہنچا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ سہارنپور کے ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنناپا نے بتایا کہ یہ سارا معاملہ سہارنپور پولیس اسٹیشن نانوتہ علاقے کا ہے، جس میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.