دیو بند کا علاقہ حساس زمرے میں شامل ہے۔ سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ آلوک پانڈے نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
اتوار کی رات سے انٹرنیٹ خدمات اگلے احکامات تک بند کردیئے گئے ہیں۔ حساس دبوبند میں پولیس انتظامیہ چوکسی برت رہا ہے۔
نیم فوجی دستوں، پولیس اور پی اے سی نے ایس پی - دیہات ودیا ساگر مصر کی قیادت میں پیر کو فلیگ مارچ کیا۔
لوگوں سے امن و امان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
دارالعلوم علاقے کو ایک طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل دارالعلوم کے طلبا نے پرتشدد مظاہرہ کیا تھا اور سڑکوں پر اترکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔
قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک جام لگایا اور سڑک پر ہی نماز ادا کی تھی، جس سے شہرمیں کشیدگی اور خوف کا ماحول بن گیا تھا۔