ETV Bharat / city

Information Regarding The Electin:ضلع مجسٹریٹ نے انتخابات سے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 1:19 PM IST

ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ District Magistrate Akhilesh Singh نے بتایا کہ صرف 5 لوگ گھر گھرجا کر اپنی بات رکھ کر لوگوں سے ووٹ کی تشہیر کرسکتے ہیں۔ اس بارالیکشن کمیشن کی جانب سے ایم ایل اے کی انتخابی مہم MLA's election campaign پرخرچ ہونے والی رقم کوبڑھا کر40 لاکھ کردیا گیا۔ اگر کوئی اسٹار تشہیر کے لئے آتا ہے تو اس کے خرچ کو پارٹی کے اخراجات میں شامل کیا جائے گا جب کہ دیگر باقی تمام اخراجات الیکشن لڑنے والے امیدوار کے حصہ میں آئیں گے۔

ضلع مجسٹریٹ نے انتخابات سے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی

اسمبلی انتخابات کے مدنظر آج سہارنپور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ District Magistrate Akhilesh Singh نے سرکٹ ہاؤس میں ضلع کے افسران اور سبھی پارٹیوں کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ دوران الیکشن کمیشنElection Commission کے ذریعہ اسمبلی انتخابات کے متعلق جاری گائیڈ لائن کی مکمل معلومات دیتے ہوئے ضلع میں اس پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہاکہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی ایم نے ویکسینیشن مہم پر زور دیا اور ضلع میں صد فیصد افراد کے ویکسنیشن لگوانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

بعد ازیں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے کہاکہ 15 جنوری تک کوئی بھی سیاسی پارٹی کسی قسم کی ریلی اور پروگرام کا انعقاد نہیں کرسکے گی۔

صرف 5 لوگ گھر گھر جا کر اپنی بات رکھ کر لوگوں سے ووٹ کی تشہیر کرسکتے ہیں۔ اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم ایل اے کی انتخابی مہم پر خرچ ہونے والی رقم کو بڑھا کر 40 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی اسٹار تشہیر کے لئے آتا ہے تو اس کے خرچ کو پارٹی کے اخراجات میں شامل کیا جائیگا جبکہ دیگر باقی تمام اخراجات الیکشن لڑنے والے امیدوار کے حصہ میں آئیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ امیدوار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ سے درخواست دے سکتے ہیں۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور معذور افراد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ جس کے لیے ایک ٹیم بھیج کر پولنگ کروائی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ اب تک اتر پردیش میں 90 فیصد ویکسنیشن ہو چکی ہے۔ جس میں سے سہارنپور کا فیصد 83ہے۔جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ 436 ٹیمیں 15 سے 18 سال کے عمر کے نوجوانوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جنوری تک بڑے جلسہ، ریلی، جلوس مکمل بند ہیں، اس کے بعد الیکشن کمیشن کی نئی گائیڈ لائن آنے کے بعد آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ ڈی ایم نے بتایا کہ سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر 14 فروری کو پولنگ ہوگی۔

انہوںنے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن کا نوٹیفکیشن 21 جنوری کو سہارنپور میں ہوگا۔ امیدوار 28 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور 29 جنوری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 3 فروری ہے، 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی جب کہ 10 مارچ کو نتیجے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.