ETV Bharat / city

سہارنپور: خاتون کے قتل کا معمہ حل - انسپکٹر سنجے سنگھ

سہارنپور (دیوبند) کوتوالی کے علاقے موضع ساکھن خورد میں ایک بزرگ خاتون کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے ملزم بیٹے اور بہو کو گرفتار کیا ہے۔

The daughter-in-law had killed the mother-in-law, the police had uncovered the incident in deoband
بہو نے کیا تھا ساس کا قتل، پولیس نے کیا واقعہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 12:00 AM IST

پولیس کے مطابق ملزم بہو نے گھریلو تنازع کے سبب ساس کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔

بہو نے کیا تھا ساس کا قتل، پولیس نے کیا واقعہ کا پردہ فاش

کوتوالی کے علاقہ گاؤں ساکھن خورد کی ساکن بزرگ خاتون سویتا کی لاش تین ماہ قبل اپنے ہی گھر کی چھت پر پڑی ہوئی ملی تھی۔

متوفی خاتون کے بیٹے نے گاؤں کے کچھ افراد پر دشمنی کی وجہ سے اس کی ماں کا قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمین کوحراست میں لے لیا۔

پولیس نے کئی روز تک تفتیش کی لیکن پولیس تفتیش کا رخ شروع سے ہی متوفی خاتون کے بیٹے اور بہو کی طرف ہو رہا تھا، جمعہ کے روز پولیس نے قتل کے معاملہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے متوفی خاتون کے بیٹے اور اس کی بیوی پوجا سینی کو حراست میں لے لیا۔

پوچھ تاچھ کے دوران خاتون نے قتل کرنے کا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع کے سبب اپنی ساس کا گلا دباکر اس کا قتل کیا تھا۔

انسپکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ ملزم خاتون کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی ساس کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ پھر اس کی لاش کو چھت پر پھینک دیا۔

وہیں پولیس کے ذریعہ معاملہ کا پردہ فاش کرنے کے بعد حراست میں لئے گئے گاؤں کے شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

جمعہ کے روز کوتوالی میں پریس کانفرنس کے دوران ملزم خاتون پوجا سینی میڈیا کے کسی سوالوں کا جواب نہیں دے سکی اور اس نے خاموشی اختیار کرلی، جس کے بعد ساری بات پولیس نے ہی میڈیا کے سامنے رکھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.