ETV Bharat / city

سہارنپور: افسران کے غلط برتاؤ کے خلاف ایس پی رکن اسمبلی کا احتجاج

ضلع سہارنپور کے درگا پوری کالونی میں معمر لوگوں کے ساتھ کی گئی بدتمیزی کے خلاف سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا اور افسران سے معمر افراد کے ساتھ کی گئی بدتمیزی کے لیے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 6:52 PM IST

sanjay garg protests against officers rudeness in saharanpur
سہارنپور: افسران کی بدتمیزی کے خلاف سنجے گرگ کا احتجاج

ریاست اترپردیش، ضلع سہارنپور کے شاردا نگر درگا پوری کالونی میں پارک کو ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے کے خلاف مقامی معمر افراد اور نوجوان احتجاج کر رہے تھے لیکن بلدیہ کے افسران نے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔

احتجاج کر رہے بزرگ کا الزام ہے کہ بلدیہ کی ٹیم نے ان کو زمین پر دھکا دے کر گرا دیا اور بدتمیزی بھی کی۔ افسران کی اس حرکت سے سماجی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقع پر پہنچ کر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے بزرگ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے تمام کارکنان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔

سماج وادی رکن اسمبلی نے کہا کہ شاردا نگر کی درگا پوری کالونی میں دو قانونی طور پر رجسٹرڈ پارک ہیں، لیکن بلدیہ نے اسمارٹ سٹی کی بنیاد پر ایک پارک میں ایم آر ایف سینٹر کھولنا چاہتے ہیں جس پر مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو افسران نے ان کے خلاف بدتمیزی کی۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جگہ پر ایم آر ایف سینٹر نہیں کھلا جائے اور برزگ لوگوں کے ساتھ کی گئی بدتمیزی کے لیے افسران کو دکھ کا اظہار کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.