ETV Bharat / city

سہارنپور: پولیس کی بڑی کامیابی، فرار ملزم اور نشے کے سوداگر گرفتار

سہارنپور کے علاقے میں واقع تھانہ منڈی کی پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نےپوکسو ایکٹ کے مقدمے میں ماخوذ چل رہے 25ہزار کے انعامی ملزم رضوان کو دہلی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مذکورہ ملزم گذشتہ پانچ سال سے دہلی میں چھپا ہوا تھا، ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی۔

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 10:36 PM IST

سہارنپور: پولیس کی بڑی کامیابی، فرار ملزم اور نشے کے سوداگر گرفتار
سہارنپور: پولیس کی بڑی کامیابی، فرار ملزم اور نشے کے سوداگر گرفتار

واضح رہے کہ ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا کی جانب سے انعامی اور مقدمات میں ماخوذ چل رہے شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے مہم شروع کی ہے۔ پولیس نے موجپور ماتا والی گلی، دہلی سے ایک شاطر ملزم جو گذشتہ پانچ سال سے پوکسو ایکٹ میں ماخوذ چل رہا تھا اور اس پر پولیس نے 25ہزار روپے کے انعام بھی رکھا تھا، کو آج تھانہ منڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سوداگر گرفتار

فرار ملزم دہلی میں ای رکشا چلاکر اپنی گزر بسر کررہا تھا۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ رضوان نام کے ملزم پر 2016 میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور وہ اسی وقت سے فرار چل رہا تھا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جسے آج منڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

وہیں دوسری جانب تھانہ منڈی پوکی لیس نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ تھانہ منڈی پولیس نے نشے کا کاروبار کرنے والے سوداگروں کو بھی آج گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے تقریباً 7سے 8 لاکھ روپیے مالیت کی اسمیک برآمد کی ہے۔

مزید پڑھیں:

آگرہ سے لاپتہ بس اٹاوہ ڈھابے پر ملی

پولیس نے نشے کا کاروبار کرنے والے تین سوداگروں کو گرفتار کیا ہے جو دیگر ریاستوں سے اسمیک لاکر سہارنپور ضلع میں فروخت کیا کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سوداگر بریلی سے اسمیک لاکر سہارنپور ضلع میں فروخت کیا کرتے تھے جس سے نوجوان نسل نشے کی چنگل میں پھنستی جارہی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 200گرام اسمیک برآمد کی ہے جس کی بین الاقوامی بازار میں تقریباً 7 سے 8 لاکھ روپے قیمت بتائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ منڈی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان پہلے بھی نشے کے معاملے میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.