ETV Bharat / city

سہارنپور: بزرگ جوڑے کا قتل - بیوی سنیتا شرما

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے رامپور منہاران قصبے میں بدھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے ایک عمر رسیدہ جوڑے کا گھر میں گھس کر دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا۔

سہارنپور: بزرگ جوڑے کا قتل
سہارنپور: بزرگ جوڑے کا قتل
author img

By

Published : Feb 5, 2020, 7:54 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:35 AM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پربھو نے یہاں بتایا کہ شیوپوری کالونی باشندہ کرشنا کمار شرما(70) اور ان کی بیوی سنیتا شرما(50) کی نامعلوم حملہ آوروں نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے انہیں شدید طور سے زخمی کردیا۔گھر سے رونے چلانے کی خبرا ٓنے کے بعد جب پڑوسی موقع پر پہنچتے تو قاتل گھر کے پچھلے سے حصے سے کود کر فرار ہوگئے۔ پڑوسیوں نے دوافراد کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ حملہ آوروں نے گھر کے اندر کنڈی لگا دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی جوڑے کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ واردات کا خلاصہ کرنے کے لئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں کسی بھی قسم کی لوٹ پاٹ نہیں کی گئی ہے۔

مسٹر پربھو نے بتایا کہ ان کی بیٹے دیپانشو دہلی میں آئی آئی ٹی کی تیاری کررہا ہے اور کنبے میں تین بیٹیاں ہیں جن کی شادی ہوچکی ہے۔ سردست قتل کی وجہ رنجش معلوم ہوتی ہے۔ قاتل پیدل ہی آئے اور قتل کو انجام دے کر گھر سے فرار ہوگئے۔ پولیس ان کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.