ETV Bharat / city

سہارنپور: کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ

سہارنپور علاقے میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوپی میں کورونا مثبت افراد کی تعداد 108974 پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 1918 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

corona positive patients
مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:55 PM IST

ضلع میں پوزیٹیو مریضوں کی تعداد 1330پہنچ چکی ہے۔ ان مریضوں میں سے 810 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 1519 مریض فعال ہیں۔ ایکٹیو مریضوں کا علاج انبالہ ہائی وے پر واقع پلکھنی میڈیکل کالج مرزا پور پول کے گلوکل میڈیکل کالج اور سی ایچ سی فتح پور میں قائم کیے گئے کووڈ اسپیشل وارڈ میں چل رہا ہے۔

سہارنپور میں 21 مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت واقع ہو چکی ہے۔ ریاست اترپردیش کے سبھی اضلاع میں کورونا وبا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر ضلع میں کورونا وائرس، محکمہ صحت کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ بذات خود کورونا متاثرہ اضلاع کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ویڈیو

اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ 8 اگست کو سہارنپور کا دورہ کریں گے۔ ضلع میں وزیر اعلی کے دورے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران میں افراتفری مچی ہوئی ہے اور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.