اترپردیش کے سہارنپور میں محکمہ صحت کی جانب سے غفلت برتنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر خان میڈیکل اسٹور پر لوگوں کا علاج کیا جارہا تھا۔ بوبکا گاوں کے خان میڈیکل اسٹور پر ٹولی گاوں کے رہنے والے ایک شخص کی 3 سالہ بیٹی کا مبینہ طور پر علاج کیا جارہا تھا تاہم علاج کے دوران لڑکی کی موت ہوگئی۔
لڑکی کے اہل خانہ نے میڈیکل اسٹور پر علاج کے دوران غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کے بعد میڈیکل اسٹور کے مالک دکان بند کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سہارنپور: بے قابو ٹریکٹر ٹرالی پیٹرول پمپ میں گھس گئی
لوگوں کے مطابق میڈیکل اسٹور پر غیرقانون طور پر مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔
ایس پی دیہات اتل شرما نے کہا کہ اس معاملہ میں قانون کے مطابق مناسب کاروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ نے بھی اس معاملہ میں تحقیقات کرکے مناسب کاروائی کرنے کا تیقن دیا ہے۔