ETV Bharat / city

ہندو دھرم کے مطابق رسم انجام، مسعود خاندان کو توبہ کرنے کا مشورہ

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 4:08 PM IST

سابق ممبر پارلیمنٹ قاضی رشید مسعود کا تیرہواں ہندو رسم و رواج کے مطابق انجام دینے اور اس تقریب میں مسلمانوں کی شرکت کو علماء نے غیر شرعی قرار دیا ہے۔

ہندو دھرم کے مطابق رسم انجام، مسعود خاندان کو توبہ کرنے کا مشورہ
ہندو دھرم کے مطابق رسم انجام، مسعود خاندان کو توبہ کرنے کا مشورہ

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور سے 8 مرتبہ ممبر پارلیمنٹ اور ایک مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے قاضی رشید مسعود کا تیرہواں ہندو مذہب کے مطابق بلاسپور میں انجام دیا گیا جس میں قاضی خاندان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں قاضی رشید مسعود کے بھتیجے اور سابق ایم ایل اے عمران مسعود کے علاوہ کئی کانگریسی رہنما بھی شامل ہوئے۔ اور اس تقریب میں قاضی رشید کے فرزند شادان مسعود کی دستار بندی بھی کی گئی۔

قاضی خاندان اور دیگر مسلمانوں کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کرنے پر علماء نے اعتراض کے ساتھ ساتھ قاضی خاندان کو توبہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مفتی طارق قاسمی نے اس عمل کو غیر شرعی اور ناجائز قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ’’یہ شرعی اور عمومی مسئلہ ہے اور ہر ایک انسان کے لیے یکساں ہے۔‘‘

مفتی طارق قاسمی نے کہا کہ ’’غیر اسلامی رسومات از خود ادا کرنا، یا ان مجالس میں بلائے جانے کے بعد شرکت کرنا شرعی نقطہ نگاہ سے بالکل ناجائز ہے، خواہ وہ انتقال، ولادت یا شادی بیاہ کی تقاریب ہوں۔‘‘

اس معاملے سے متعلق قاضی خاندان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود کا انتقال

بتا دیں کہ سابق مرکزی وزیر رشید مسعود مغربی یوپی میں ہندو - مسلم اتحاد کے قدآور لیڈر مانے جاتے تھے، جو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوئوں کے بھی چہیتے رہنما تھے۔ ایسے میں ان کی موت کے بعد ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں قاضی خاندان کی شمولیت نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.