بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اس مہا پنچایت مورچہ کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے ہزاروں کسان شامل ہوں گے۔ یہ مہا پنچایت سہارنپور کے ناگل علاقہ کے لاکھنور میں منعقد کی جائے گی۔ مہا پنچایت کو کامیاب بنانے کے لئے کسان پوری طرح تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور لوگوں سے برابر رابطہ کررہے ہیں۔ آج ہونے والی کسان مہا پنچایت کے تعلق سے ضلع انتظامیہ بھی مستعد نظر آ رہی ہے۔
پولیس انتظامیہ کے افسران نے مہا پنچایت کے مقام پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں بھارتیہ کسان یونین کے ضلع جنرل سکریٹری چودھری اشوک کمار کا کہنا ہے کہ سہارنپور میں ہونے والی مہا پنچایت تاریخی ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں کسان شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: یوپی حکومت کا مدارس میں کھیلوں کو فروغ دینے کا منصوبہ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ' مذکورہ مہا پنچایت پر امن طریقہ پر منعقد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ' صبح 11 بجے راکیش ٹکیت اور دیگر کسان رہنما اس مہا پنچایت میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ' حکومت کی جانب سے بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کسانو ں کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔