ETV Bharat / city

'اساتذہ، طلبا کو قومی امانت سمجھیں'

رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے زون نمبر ایک کا چوتھا اہم اجلاس آج جی ٹی روڈ پر واقع دارالعلوم زکریا دیوبند میں منعقد کیا گیا جہاں علما کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رابطہ مدارس اجلاس میں علما کرام کا اظہار خیال
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 11:51 PM IST

اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ 'آپسی ربط جس قدر مضبوط ہوگا، اسی قدر مدارس میں استحکام آئے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'مدارس کے کچھ مسائل ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہیے۔'

مفتی شریف خان قاسمی :مہتمم دارالعلوم زکریا دیوبند

ا نہوں نے کہا کہ 'ہر مدرسہ کا اندرونی نظام بہت ہی شفاف ہونا چاہیے، حساب کتاب اور معیار تعلیم کو بلند اور بہتر بنایا جانا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ممکنہ حد تک مدارس کے نصاب میں یکسانیت ہونی چاہیے اور مشترکہ امتحانات کے نتائج بھی مشترک طور پر سب کے سامنے جانے چاہیے۔ اس کی ایک شکل یہ ہے کہ آپ کے مدارس کا نصاب بالکل دارالعلوم کے موافق ہو، تعلیم میں اعتدال ہونا چاہیے۔'

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مزید کہا کہ 'ہمارے تمام مدارس کو ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیے جو ہدایات مشترکہ طور پر دی جاتی ہیں۔ جیساکہ مشترکہ امتحانات ہیں، ان پر وقت رہتے عمل ہونا چاہیے۔'

دارالعلوم سے مربوط رابطہ مدارس کے کل ہند ناظم عمومی مولانا شوکت بستوی نے کہا کہ 'کسی بھی ادارہ کو چلانے کے لیے تین زمرے ہوتے ہیں۔ انتظامیہ و اساتذہ اور طلبا، ان تینوں کے علیحدہ علیحدہ حقوق ہیں اور تینوں کی ذمہ داریاں بھی مختلف ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کو چاہیے کہ طلبا و مدارس کے لیے مناسب ماحول مہیا کرایا جائے۔ اساتذہ طلبا کو قومی امانت سمجھیں اور طلبا اساتذہ کے احترام کے ساتھ ساتھ تعلیم پر توجہ دیں۔ فرض سے کوتاہی گڑبڑی کا سبب بنتا ہے۔'

جمعیة علماء ہند کے صدر و دارالعلوم دیوبند کے استاد حدیث مولانا قاری عثمان منصور پوری نے کہا کہ 'مدارس کے نظام کی بنیاد اخلاقیات پر ہوا کرتی ہیں، ان کا بنیادی مقصد قرآن سیکھنا،سکھانا اور اسلام کی حفاظت نیز تعلیم وتربیت اور تزکیہ نفس ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بعثت نبوی کے بعد سے نبی علیہ السلام نے پوری زندگی صحابہ کرام کی تعلیم وتربیت کی ہے۔ ظاہری علوم کے ساتھ تزکیہ نفس اسلام کا امتیاز رہا ہے۔'

قاری عثمان نے مزید کہا کہ 'علماء پر علم کی اشاعت لازم ہے۔ آئے دن نت نئے فتنے پیدا ہورہے ہیں۔ اُن فتنوں کو سمجھنا، ان کا دفاع کرنا اور اسلام کی حفاظت آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔'

قبل ازیں زون نمبر ایک کے صدر مولانا قاری شوکت علی اور سکریٹری مولانا محمد یامین نے سابقہ کارروائی پیش کی، جس کی حاضرین نے توثیق کی۔ ایک تجویز میں مدارس کے اندرونی نظام کی شفافیت پر زورد یاگیا۔ دوسری میں مدارس میں عصری علوم کو شامل کرنے کی بات کہی گئی۔ تدریب المعلمین کے کیمپوں پر بھی زوردیاگیا۔

مولانا قاری شوکت علی نے خطبہ صدارت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مفتی ابوالحسن ارشد کاندھلوی نے مدارس کی زمرہ بندی،مشترکہ امتحانات کے نتائج کی مشترکہ تقسیم اور درمیان برس میں تعلیم کو خیر آباد کہنے والے طلبہ کے حوالہ سے تجویز پیش کی۔
آخر میں پروگرام کے کنوینر و دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف احمد نے حاضر ین کا شکریہ ادا کیا اور ارباب مدارس کو ایک دوسرے کا رفیق بننے کی نصیحت کی۔ شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل قاسمی (گڑھی دولت) نے بھی مدارس کے تعلق سے مفید تجاویز پیش کیں۔

Intro:اینکر

سہارنپور

رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے زون نمبر ایک کاچوتھے اہم اجلاس آج یہاںجی ٹی روڈ پرواقع دارالعلوم زکریا دیوبند میں منعقد کیاگیا۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے کہا ہے کہ آپسی ربط جس قدر مضبوط ہوگا،اسی قدر مدارس مےں استحکام آئے گا،انھوں نے کہا مدارس کے کچھ مسائل ہوسکتے ہےں اور ہونے بھی چاہئیں کہ ےکجا رہتے وقت ایسا ہوتا ہی ہے ،تا ہم ان کا بھی حل ہے اور وہ حل اسی طرح آپس مےں مل جل کر رہنا ہے۔ا نھوں نے کہا ہر مدرسہ کا اندرونی نظام بہت ہی شفاف ہونا چاہیے ،حساب کتاب اور معیار تعلیم کو بلند اور بہتر بنایا جائے۔

Body:انھوں نے کہا ممکنہ حد تک مدارس کے نصاب مےں ےکسانیت ہونی چاہیے اور مشترکہ امتحانات کے نتائج بھی مشترک طور پر سب کے سامنے جانے چاہئیں۔اس کی ایک شکل ےہ ہے کہ آپ کے مدارس کا نصاب بالکل دار العلوم کے موافق ہو،تعلےم مےں اعتدال ہونا چاہئے ۔مفتی ابو القاسم نعمانی نے مزید کہاہمارے تمام مدارس کو ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیے،جو ہدایات مشترکہ طور پر دی جاتی ہےں،جیساکہ مشترکہ امتحانات ہےں،ان پر وقت رہتے عمل ہونا چاہیے۔دار العلوم سے مربوط رابطہ مدارس کے کل ہند ناظم عمومی مولانا شوکت بستوی نے کہاکسی بھی ادارہ کو چلانے کے لیے تین زمرے ہوتے ہےں۔انتظامےہ واساتذہ اور طلبہ،ان تینوں کے علیحدہ علیحدہ حقوق ہےں اور تینوں کی ذمہ داریاں بھی جداگانہ ہے۔انتظامےہ کو چاہیے کہ طلبہ ومدارس کے لیے مناسب ماحول مہیا کرائے۔اساتذہ طلبہ کو قومی امانت سمجھیں اور طلبہ اساتذہ کے احترام کے ساتھ ساتھ تعلےم پر توجہ دیں۔انھوں نے کہا فرض سے کوتاہی ہی گڑ بڑی کا سبب بنتا ہے۔ جمعیة علما ءہند کے صدر و دار العلوم دیوبند کے استاد حدیث مولانا قاری عثمان منصور پوری نے کہامدارس کے نظام کی بنیاد اخلاقیات پر ہواکرتی ہے،جن کا بنیادی مقصد قرآن سےکھنا ،سکھانا اور اسلام کی حفاظت نیز تعلےم وتربیت اور تزکےہ نفس ہے۔انھوں نے کہا بعثت نبوی کے بعد سے نبی نے پوری زندگی صحابہ ¿ کرام کی تعلےم وتربیت کی ہے۔انھوں نے کہاظاہری علوم کے ساتھ تزکےہ نفس اسلام کا طرہ ¿ امتیاز رہا ہے۔قاری عثمان نے مزید کہا علماءپر علم کی اشاعت لازم ہے۔آئے دن نت نئے فتنے پیدا ہورہے ہےں۔اُن فتنوں کو سمجھنا ،ان کا دفاع کرنا اوراسلام کی حفاظت آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔قبل ازیں زون نمبر ایک کے صدر مولانا قاری شوکت علی اور سکریٹری مولانا محمد یامین نے سابقہ کاررائی پےش کی،جس کی حاضرین نے توثیق کی۔ایک تجویز مےں مدارس کے اندرونی نظام کی شفافیت پر زوردیاگیا۔دوسری مےں مدارس مےں عصری علوم کو شامل کرنے کی بات کہی گئی۔تدریب المعلمےن کے کےمپوں پر بھی زوردیاگیا۔مولانا قاری شوکت علی نے خطبہ صدارت بھی پیش کیا۔اس موقع پر مفتی ابوالحسن ارشد کاندھلوی نے مدارس کی زمرہ بندی،مشترکہ امتحانات کے نتائج کی مشترکہ تقسےم اور درمیان سال مےں تعلےم کو خیر آباد کہنے والے طلبہ کے حوالہ سے تجویز پیش کی ۔آخر مےں پروگرام کے کنوینر و دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ارباب مدارس کو ایک دوسرے کا رفیق بننے کی نصیحت کی۔شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل قاسمی(گڑھی دولت) نے بھی مدارس کے تعلق سے مفید تجاویز پیش کیں۔

Conclusion:
بائٹ1: مفتی شریف خان قاسمی (مہتمم دارالعلوم زکریا دیوبند
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.