ETV Bharat / city

دیوبند: سی اے اے کے خلاف مظاہرے اور بھوک ہڑتال جاری - protest against caa nad nrc

دارالعلوم دیوبند کے سینئر اساتذہ اور جمعیت کے اعلی عہدیداروں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت کے اس قانون کی مخالفت کی اور کہا کہ 'جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔'

deobnd protest against caa and nrc
سی اے اے کے خلاف مظاہرے اور بھوک ہڑتال جاری
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 7:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں واقع عید گاہ گراؤنڈ میں جمعیت علما ہند اور سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی سربراہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔'

اطلاع کے مطابق دیوبند مکمل طور پر پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے، چپے چپے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے سینئر اساتذہ اور جمعیت کے اعلی عہدیداروں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت کے اس قانون کی مخالفت کی اور کہا کہ 'جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔'

سی اے اے کے خلاف مظاہرے اور بھوک ہڑتال جاری

نعرے بازی میں مظاہرین نے جامعہ ملیہ کے طلبا کی حمایت کی اور دہلی پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کی۔

پرامن ہڑتال پر انتظامیہ کی سانسیں تیز ہوگئیں۔ اعلی عہدیدار دیوبند میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نابالغ جرائم پیشہ بچوں کے نگرانی گھروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات

دھرنا میں دارالعلوم دیوبند کے مولانا حبیب الرحمن اعظمی، مفتی راشد اعظمی، مولانا حکیم الدین قاسمی، سابق ایم ایل اے معاویہ علی اور ذہین مدنی سمیت ہزاروں افراد احتجاج میں شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.