ETV Bharat / city

شہارنپور: پردھان کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:03 PM IST

پردھان مونو کمار نے بلاک پرمکھ کے شوہر پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے، گالیاں دینے اور اسلحہ دکھا کر قتل کرنےکی دھمکی دینے کے واقعے کی شدید مخالفت کی۔

pradhan wants action
ار-پیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں دلت گرام پردھان کے ساتھ گالی گلوچ کرنے اور ہتھیار تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ اس سلسلے میں اکھل بھارتیہ پنچایت پریشد کے زیر اہتمام ڈاک بنگلے میں پردھانوں کی میٹنگ میں اس واقعہ کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔ پردھانوں نے انتظامیہ کو خبردار بھی کیا کہ اگر اس واقعہ کے ملزمان کے خلاف جلد قانونی کارروائی نہ کی گئی تو بلاک کے تمام پردھان اپنے عہدوں سے اجتماعی طورپر استعفیٰ دینگے۔

ار-پیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

بلاک آفس میں 30 اگست کو گھلولی کے گاؤں کے پردھان مونو کمار نے بلاک پرمکھ کے شوہر پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے، گالیاں دینے اور اسلحہ دکھا کر قتل کرنےکی دھمکی دینے کے واقعے کی شدید مخالفت کی۔ پردھان سنگٹھن کے بلاک صدر دیویندر رانا نے کہا کہ اگر پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی نہیں کی تو دیوبند بلاک کے تمام پردھان استعفیٰ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہارنپور: خاتون کی مشتبہ موت، ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

ڈاک بنگلے میں میٹنگ کے بعد تمام گاؤں کے پردھان سی او آفس پہنچے اور سی او رجنیش اپادھیائے کو تحریر دے کر مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے تمام مجرموں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ تمام پردھان اس واقعہ پر مشتعل تھے اور بلا تاخیر اس معاملے میں سی او کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں سی او رجنیش اپادھیائے نے یقین دلایا کہ وہ خود اس پورے معاملے کی تحقیقات کریں گے اور جولوگ بھی قصوروار پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.