ETV Bharat / city

دیوبند: محکمۂ بجلی کی جانب سے ایک صارف کو 60 لاکھ 84 ہزار روپیے کا بل

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 9:16 PM IST

اترپردیش کے دیوبند میں ایک صارف کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب اس کو بجلی کا بل 60 لاکھ سے زیادہ سے موصول ہوا جب کہ انہوں نے اس کی شکایت وزیراعلیٰ سے کی ہے۔

محکمہ بجلی نے ایک صارف کو 60 لاکھ 84 ہزار روپئے کا بل بھیجا

سہارنپور کے دیوبند میں محکمۂ بجلی کی لاپرواہی نے ایک صارف کے ہوش اڑادیئے، محکمہ نے ایک صارف کو مہینہ کا بجلی بل 60 لاکھ 84 ہزار روپئے کا بھیجا ہے جس کے بعد پریشان صارف بل کو لیکر محکمہ کے چکر کاٹ رہا ہے، لیکن اس کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔ صارف نے اس معاملہ کی شکایت بذریعہ جن سنوائی پورٹل وزیراعلیٰ سے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیوبند میں کیلاش پورہ کالونی کے رہنے والے اکشے کمار یادو سیول کورٹ میں پیشکار ہیں، وہ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب محکمۂ بجلی کی جانب سے انہیں ایک ماہ کا بجلی کا بل 60 لاکھ 84 ہزار روپئے موصول ہوا۔

وہ اس بل کو لیکر محکمۂ بجلی کے افسران کے پاس پہنچے لیکن انہیں کوئی معقول جواب نہیں دیا جارہا ہے۔ اکشے کمار نے بتایا کہ ان کا گھریلو کنکشن ہے اور کوئی بقایہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود ایک ماہ کا بل 60 لاکھ 84 ہزار آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہارنپور: پردھان کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

اکشے کمار نے بتایا کہ اس معاملے کی شکایت وزیراعلیٰ سے کی گئی ہے۔ وہیں محکمۂ بجلی کے ایس ڈی ایم امت تیاگی نے کہا کہ ’اس معاملہ سے انہیں واقف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی بل کو حذف کیا جائے گا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.