ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ 31اگست کو محلہ شکتی نگر نمائش کیمپ علاقہ میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چوروں کی گرفتاری کے لئے سہارنپور شہر کوتوالی پولیس کے ساتھ سرویلانس ٹیم تشکیل دی تھی۔
مذکورہ ٹیم نے اس واردات کو انجام دینے والے دو شاطر چوروں کو چوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ میں گرفتار دونوں چوروں نے اس واردات کو انجام دینا قبول کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار چوروں میں خرم پٹھان ولد پھولو جبار ساکن قلعہ نواب گنج تھانہ کوتوالی شہر سہار نپور، جب کہ سمیر ولد یوسف ساکن محلہ چھتہ قصبہ وتھانہ نانوتہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں:
چراغ چلا کر ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاج
ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار چوروں کے پاس سے نقد روپے مع زیورات، موبائل، چاقو سمیت غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ گرفتار کرنے والی ٹیم کو 2 ہزار 50روپے کے انعام سے نوازا گیا ہے۔