ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قطب شیر تھانہ علاقہ میں واقع روپڑی کپور پور گاؤں کے باشندوں اور کچھ سیاسی رہنماؤں نے گائے کو لے جارہے کچھ افراد کو پکڑ کر ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔
اس دوران پاس سے گزررہی دو خواتین کو بھی گاؤں کے باشندوں نے پکڑا اور سبھی افراد کو پولیس چوکی لے کر پہنچے اور ہنگامہ آرائی کرنے لگے، جب کہ دونوں خواتین اپنے آپ کو بے گناہ بتاتی رہیں مگر گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے کہنے پر ہی پکڑے گئے نوجوان گائے چراکر تسکری کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش میں لاک ڈاؤن ختم
پولیس نے دونوں خواتین اور نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ علاقہ کے ایک مذہبی مقام پر بندھی گائے کو چرانے والے چاروں افراد کو گاؤں کے باشندوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ قائم کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔