جمعیة علما ہند کی آواز پر جمعیة یوتھ کلب و پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے زیر اہتمام 25 اگست سے تین روزہ ’امن ایکتا اور ہریالی یاترا‘ شروع ہورہی ہے۔
اس پروگرام کو جمعیة علماء ہند کے ناظم مولانا محمود اسعد مدنی اور پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے صدر سوامی چدانند سرسوتی 25 اگست سے 27 اگست تک شامل رہینگے۔
یہ یاترا رشی کیش سے چل کر مظفرنگر، دیوبند اور شاملی ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی۔
اس سلسلے میں جمعیة علماء ہند کے ضلع سکریٹری سید ذہین احمد نے بتای اکہ یہ جمعیة علماء ہند کی آواز پر جمعیة یوتھ کلب و پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے زیر اہتمام منعقد امن، ایکتا اور ہریالی یاترا 26 اگست کو دیوبند پہنچے گی جہاں دونوں مذہبی رہنماؤں کا استقبال کیاجائے گا۔
سب سے پہلے دیوبند کے مشہور مذہبی مقام دیوی کنڈ پر شجر کاری کی جائے گی بعد ازیں محمود ہال میں پروگرام منعقد ہوگا