ETV Bharat / city

ایک ٹیچرکی غیرحاضری لگانا ہیڈ ماسٹر کے لیے بنا سردرد - اسکول ٹیچر پوجا تومر

ضلع سہارنپور کے گاؤں سہجوی میں واقع جونیئر ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے ایک ٹیچر کو وقت پر نہ آنے اور وقت سے پہلے چلے جانے سے غیر حاضری لگا دی، تو ٹیچر نے اے بی ایس اے سے شکایت کی، جس کے بعد اے بی ایس اے اسکول پہنچ کر ٹیچرکی غیرحاضری کو حاضری میں تبدیل کردیا، ہیڈ ماسٹر نے ٹیچر اور اے بی ایس اے پر نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

junior high school sajawi
سہارنپور کے گاؤں سہجوی میں واقع جونیئر ہائی اسکول
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گاؤں سہجوی میں واقع جونیئر ہائی اسکول میں وقت پر نہ پہنچنے سے ہیڈ ماسٹر نے ایک ٹیچر کی غیر حاضری لگا دی، جس کے بعد اس ٹیچر نے اے بی ایس اے کو شکایت کی۔

جونیئر ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سریندر کمار

اے بی ایس اے نے اسکول پہنچ کر غیر حاضری کو ختم کرکے حاضری لگا دیا، جس کے بعد ہیڈ ماسٹر نے ٹیچر اور اے بی ایس اے پر نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور اے بی ایس اے اور ٹیچر کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سریندر کمار نے اسکول ٹیچر پوجا تومر اور اے بی ایس اے پربھات کمار کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت سنگین دفعات میں تھانہ رامپور منیہاران میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

اس سلسلے میں ہیڈ ماسٹر سریندر کمار نے بتایا کہ اسکول میں تعینات پوجا تومر وقت پر اسکول نہیں آتی ہیں اور وقت سے پہلے ہی اسکول سے چلی جاتی ہے، جس پر انہوں نے متعدد مرتبہ اس کو سمجھایا مگر وہ اپنی اس عادت سے باز نہیں آئی ہے، جس کے بعد انہوں نے پوجا تومر کی غیر حاضری لگانا شروع کردی۔

پوجا تومر نے ہیڈ ماسٹر پر دباؤ بنانے کے لیے اے بی ایس اے پربھات کمار سے شکایت کی، جس کے بعد اے بی ایس اے پربھات کمار مذکورہ اسکول پہنچے اور رجسٹر لیکر ہیڈ ماسٹر کے سامنے ہی ٹیچر پوجا تومر کی سبھی غیر حاضریوں کو حاضری میں تبدیل کردیا۔ جس کے بعد ہیڈ ماسٹر نے اس کی شکایت اور اے بی ایس اے پر نازیبا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا۔

سریندر کمار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران سے اس نے اس کی شکایت بھی کی، جس کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی اور تحقیق میں ٹیچر پوجا تومر قصوروار بھی پائی گئی، مگر اس کے باوجود بھی ان کے اوپر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، بعد میں رامپور تھانے میں دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.