اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے مرکزی وزیرمملکت رام داس اٹھاولے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔
اس دوران انہوں نے اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بیہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر شدید نکتہ چینی کی اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی نے بی ایس پی پر قبضہ کر لیا ہے۔
اٹھاولے نےکہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے قانون لایا جا نا چاہیے اور اس ملک میں 'ہم دو ہمارے ایک ایک' قانون کا نفاذ ہونا چاہیے۔