ETV Bharat / city

'مدارس کے طلبا مظاہروں کے بجائے تعلیم پر توجہ دیں'

دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر کچھ مدارس کے طلبا نے سی اے اے کے خلاف پر امن مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور پرامن مارچ نکال رہے طلبا کودرمیان میں ہی روک دیا۔

mdaris students protest against caa,nrc and npr
مدارس طلبا مظاہروں کے بجائے تعلیم پردھیان دیں
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:15 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST

سہارنپورکے دیوبند علاقے میں سی اے اے اور این پی آر و این سی آر کے خلاف مسلسل پر امن احتجاجی مظاہروں کا دور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر کچھ مدارس کے طلبا نے سی اے اے کے خلاف پر امن مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور بڑی تعدا د میں پولیس فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور پر امن مارچ نکال رہے طلبا کودرمیان میں ہی روک لیا۔

'مدارس طلبا مظاہروں کے بجائے تعلیم پردھیان دیں'

حالانکہ طلبا نے دارالعلوم اشرفیہ سے لے کر خانقاہ پولیس چوکی تک یہ احتجاجی مظاہرہ نکالنے کافیصلہ کیا تھا اور وہ ہاتھوں میں سی اے اے کے خلاف لکھے بینر تختیاں لے کر سڑک پر آگئے تھے لیکن درمیان سے افسران نے طلبا کو واپس مدرسہ لوٹا دیا اور منتظمین سے کہاکہ طلبہ کو اس قسم کے احتجاجی مظاہروں میں شامل نہ ہونے دیں بلکہ ان کی پوری توجہ ان کی تعلیم پر لگائیں۔

پولیس کے روکے جانے کے بعد طلبا میں کافی غم وغصہ تھا لیکن بعد میں منتظمین کے سمجھانے بجھانے کے بعد طلبہ لوٹ گئے ۔

اس دوران ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر، ایس ڈی ایم راکیش کمار، سی او چوب سنگھ اور انسپکٹر یگ دت شرما دارالعلوم اشرفیہ پہنچے اور انہوں نے طلبا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سی اے اے کے بارے میں انہیں بتایا۔

ایس پی دیہات ودھیاساگر مشرنے طلبہ کو حصول علم پر توجہ دینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے شہریت لینے کا نہیں بلکہ رفیوجی کو شہریت دینے کا قانون ہے۔

انہوں نے این پی آر اور این آرسی کے متعلق بھی طلبا کو بتایاکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افسران کے باتوں سے طلبا میں مطمئن نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: 19 ملزمین قصوروار قرار

دارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے بتایاکہ طلبہ سی اے اے اور این پی آر کے خلاف پر امن مارچ نکال رہے تھے،جنہیں سمجھا بجھانے کے بعد طلبا اپنی تعلیم میں مصروف ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ قبل طلبا مدارس کے ذریعہ دیوبند سے شروع کی گئی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک کا اثر پورے ملک میں دیکھا جارہاہے لیکن یہاں مدارس کے طلبا پر کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، جس کے سبب اکثر مدارس کے طلبا سی اے اے کے خلاف ہورہے مظاہروں میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔حالانکہ جاری احتجاجی مظاہروں میں دیوبند کی خواتین کا جوش و خروش قابل دید ہے۔

Intro:اینکر

سہارنپورکے دیوبند علاقہ،میں سی اے اے اور این پی آر کے خلاف مسلسل پر امن احتجاجی مظاہروں کا دور جاری ہے، آج بھی قاسم پورہ روڈ پرواقع دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر مدارس کے طلبہ نے اس قانون کے خلاف پر امن مارچ نکالا حالانکہ پولیس نے ا نہیں درمیان میں ہی روک دیا اور انہیں اپنی تعلیم میں لگنے کی نصیحت کی،بعدازیں انتظامیہ کے افسران نے دارالعلوم اشرفیہ پہنچ کر طلبہ کو سی اے اے ،این آرسی اور این پی کے بارے میں بتایا۔

Body:تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر کچھ مدارس کے طلبہ نے سی اے اے کے خلاف پر امن مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا،جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور بڑی تعدا د میں پولیس فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور پر امن مارچ نکال رہے طلبہ کودرمیان میں ہی روک لیا۔ حالانکہ طلبہ نے دارالعلوم اشرفیہ سے لیکر خانقاہ پولیس چوکی تک یہ احتجاجی مظاہرہ نکالنے کافیصلہ کیا تھا اور وہ ہاتھوں میں سی اے اے کے خلاف لکھے بینر تختیاں لیکر سڑک پر آگئے تھے لیکن درمیان سے افسران نے طلبہ کو واپس مدرسہ میں لوٹا دیا اور منتظمین سے کہاکہ طلبہ کو اس قسم کے احتجاجی مظاہروں میں شامل نہ ہونے دیں بلکہ ان کی پوری توجہ ان کی تعلیم پر لگائیں۔ پولیس کے روکے جانے کے بعد طلبہ میں کافی غم وغصہ تھا لیکن بعد میں منتظمین کے سمجھانے بجھانے کے بعد طلبہ لوٹ گئے ۔ اس دوران ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر،ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او چوب سنگھ اور انسپکٹر یگ دت شرما دارالعلوم اشرفیہ پہنچے اور انہوں نے طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سی اے اے کے بارے میں انہیں بتایا۔ ایس پی دیہات ودھیاساگر مشرنے طلبہ کو حصول علم پر توجہ دینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے شہریت لینے کا نہیں بلکہ رفیوجی کو شہریت دینے کا قانون ہے۔ انہوں نے این پی آر اور این آرسی کے متعلق بھی طلبہ کو بتایا ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ افسران کے باتوں سے طلبہ میں مطمئن نظر نہیں آئے۔ دارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے بتایاکہ طلبہ سی اے اے اور این پی آر کے خلاف پر امن مارچ نکال رہے تھے،جنہیں سمجھا بجھانے کے بعد تمام طلبہ اپنی تعلیم میں مصروف ہوگئے ۔ بتادیں گزشتہ ایک ماہ قبل طلبہ مدارس کے ذریعہ دیوبند سے شروع کی گئی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک کا اثر پورے ملک میں دیکھا جارہاہے لیکن یہاں مدارس کے طلبہ پر کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے،جس کے سبب اکثر مدارس کے طلبہ سی اے اے کے خلاف ہورہے مظاہروں میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔حالانکہ جاری احتجاجی مظاہروں میں دیوبند کی خواتین کا جوش و خروش قابل دید ہے۔

Conclusion:بائٹ:1 ودھیا ساگر مشر(ایس پی دیہات سہارنپور)

واک تھرو: تسلیم قریشی (سہارنپو)
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.