ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات کے امام جمعہ مولانا احتشام علی نقوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس مبارک اور خوشی کے ماہ میں بھی لاک ڈاؤن کی پیروی کریں بغیر ضرورت باہر نہ جائیں۔
مزید گفتگو میں مولانا نے کہا کہ اگر کسی کو خطرے کا علم ہے تو اسے کسی بھی مذہب و ملت کے مولانا پیر فقیر سے ملنے کی کوٗی ضرورت نہیں ہے۔ دانشمندی اور عقلمندی سے خود ہی اس کا احساس ہو جاتا ہے۔
مولانا نے کہا کہ' اپنی جان کی حفاظت کیجئے۔ موجودہ دور میں اس خطرے سے ہر شخص واقف ہے خواہ پڑھا لکھا ہو یا نہ ہو لہذا اپنی سلامتی کی فکر خود کیجئے۔
ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔کرونا کے ڈاکٹرز، پولیس اور وبا کے وقت میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر ہمارے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں ان کی عزت کریں۔