ETV Bharat / city

بغیر خطبے کے عید کی نماز پڑھنا کیسا؟ - offering eid prayer without khutba news in urdu

دیوبند علاقے میں سعودی عرب کا ایک فتوی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق بغیر خطبے کے عید کی نماز پڑھنا درست ہے۔

know about offering eid prayer without khutba
بغیر خطبے کے عید کی نماز پڑھنا کیسا؟
author img

By

Published : May 21, 2020, 3:35 PM IST

فتوے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دیوبند کے جامعہ حسینہ کے صدر مفتی طارق قاسمی سے مزید وضاحت کے لیے رابطہ کیا جس پر انہوں نے تفصیلی معلومات دی۔

ویڈیو

انہو نے کہا کہ' عید کی نماز کے تعلق سے بھارت کے معتبر اداروں اور بالخصوص دارالعلوم دیوبند نے ہدایات جاری کردی ہے۔ دارالعلوم دیوبند نے واضح طور پر بتادیا تھا کہ جس طرح ابھی تک جن مقامات پر اور شرائط جمعہ کے ساتھ جمعہ ہورہا تھا اسی طرح عید کی نماز بھی اداء کی جائے کیونکہ عیدین اور جمعہ کی شرائط تقریباً یکساں ہیں۔'

بس اتنا فرق ہے ہے کہ جمعہ کا خطبہ جمعہ کے قیام کے لیے شرط ہے اور پہلے دیا جاتا ہے جمعہ کی نماز خطبہ جمعہ کے بغیر درست نہیں ہے۔ ہاں عید کا خطبہ سنت ہے اور سننا واجب نیز عید کا خطبہ بعد میں ہوتا ہے لہذا اگر عید کا خطبہ پڑھنے والا موجود ہے تو ترک نہیں کرنا چاہیے اور اگر کوئی پڑھنے والا ہی نہیں ہے خواہ دیکھکر بھی، تو خطبہ کے بغیر بھی عید کی نماز درست ہوجائیگی۔ لیکن عمداً چھوڑنا خلاف سنت ہے۔ اور بات سعودی عرب کے مفتی صاحب کی جانب سے شائع کردہ فتوی اسی کے پیش نظر ہے'۔ لہذا حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز جمعہ کی شرائط کے ساتھ جمعہ کے قیام کی طرح باہری کمرے۔ بیٹھک۔۔ وغیرہ میں امام کے علاوہ کل چار آدمیوں کے ساتھ مل کر ادا کی جا سکتی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.