ETV Bharat / city

تعلیمی نظام شروع کرنے کے متعلق دارالعلوم دیوبند کا معائنہ - دارالعلوم دیوبند

تعلیمی نظام شروع کرنے کے متعلق ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول کی ہدایت پر دو رکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر کووڈ-19 کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔

inspection in darul uloom deoband after corona guideline
ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول کی ہدایت پر دو رکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند میں کووڈ-19 کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:18 PM IST

عالمی وبا کورونا کے سبب گزشتہ آٹھ ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے حکومت اترپردیش کی جانب سے گائیڈ لائن آنے کے بعد ضلع انتظامیہ کے ذریعہ تیاریوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں آج ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول کی ہدایت پر دو رکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر کووڈ-19 کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اترپردیش کی جانب سے کالجز اور ڈگری کالجز کو مشروط طور پر کھولنے کی ہدایت کے بعد دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے ادارہ میں دوبارہ تعلیمی نظام کو بحال کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو مکتوب بھیج کر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

جس کے بعد آج ڈی ایم سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول(ڈی آئی او ایس) کی ہدایت پرجکھوالا انٹر کالج کے پرنسپل وپن سہراوت اور مجیب الرحمن نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر کووڈ19 کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔

ٹیم کے مطابق ضلع کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر وہ دارالعلوم دیوبند آئے ہیں، جہاں کووڈ 19 کے قوائد و ضوابط کے متعلق تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر سماجی فاصلے، ماسک، سینٹائزر، تھرمل اسکریننگ اور ہینڈ واش، و طلبہ کے رہن سہن کے متعلق تمام انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا ہے۔

ٹیم کے مطابق اس متعلق تفصیلی رپورٹ اعلیٰ افسران کو دی جائے گی، اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ آج ضلع اعلیٰ افسران کی ہدایت پر دو رکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر تعلیمی نظام کو دوبارہ بحال کرنے سے متعلق جائزہ لیا، وہ اپنی رپورٹ اعلیٰ افسران کو سونپے گے، جس کے بعد اعلیٰ افسران کی جانب سے جو ہدایت آئینگی ان کی روشنی میں مشورہ کرکے آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فی الحال کورونا ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور آمدو رفت کا مرحلہ پھر مشکل ہورہا ہے، اس لیے انتظامیہ کی ہدایت ملنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، جیسے ہی حالات بہتر ہونگے اور واضح گائیڈ لائن آئیگی تعلیمی نظام شروع کردیا جائے گا۔

اس دوران دارالاقامہ کے ناظم مولانا منیر الدین، مولانا مرتضیٰ، مولانااسجد،مولانا عبدالملک وغیرہ موجودرہے۔ وہیں دارالعلوم دیوبند انتظامیہ نے ادارہ میں داخلہ سے قبل تھرمل اسکریننگ ماسک لگانا ضروری قرار دیا ہے، ادارہ میں جگہ جگہ اعلان چسپاں کیے گئے، اعلان کے مطابق دارالعلوم دیوبند، لائبریری اور مسجد رشید میں بغیر ماسک اور تھرمل اسکریننگ کے کسی شخص کو بھی داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.