ETV Bharat / city

عمر قید کے سزا یافتہ سابق رکن اسمبلی کورونا سے متاثر - جیل سپرنٹنڈنٹ برجیش راج شرما

اترپردیش کے سہارنپور ضلع جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بھدوہی کے سابق رکن اسمبلی ادے بھان کورونا سے متاثر ہوگئے ۔

Influenced by Corona, a former MLA who was sentenced to life imprisonment
عمر قید کے سزا یافتہ سابق رکن اسمبلی کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:13 PM IST

جیل سپرنٹنڈنٹ برجیش راج شرما نے جمعہ کو بتایا کہ ادے بھان کو کووڈ ہسپتال، گلوبل میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ادے بھان سہارنپور جیل میں تین برس سے ہیں۔ ادے بھان 18 اکتوبر کر پریاگ راج میں ای پی ایم ایل اے کورٹ میں پیشی پر گئے تھے وہاں سے لوٹنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔

سابق رکن اسمبلی کو 2001 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کا نام 1999 میں بھدوئی گنج کے گوپی گنج میں ہوئے تہرے قتل کے واقعہ میں ملوث پائے گئے تھے۔ مارچ 2017 میں انہیں سہارنپور جیل منتقل کیا گیاتھا۔ اسی کے ساتھ سہارنپور ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے سہارنپور ضلع میں کورونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 8008 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.