دورہ کے دوران تمام لوگوں ہجوم بناکر وزیر کے آگے پیچھے گھومتے ہوئے نظر آئے، نہ تو ان لوگوں کی سی ایم یوگی کے ہدایت کی فکر ہے اور نہیں کورونا جیسی وباء سے حفاظت کے سلسلہ میں یہ لوگ بیدار نظر آئے۔
اترپردیش کے وزیر صحت سہارن پورپہنچے جہاں انہوں نے ضلع ہسپتال کادورہ کرکے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ گفتگو کی، ساتھ وہاں موجود خواتین اور بچوں کے درمیان 100 روپے تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ یوپی حکومت کے وزیر سریش کھنہ نے بھی جب گزشتہ دنوں سہارن پور میڈیکل کالج کا دورہا کیا تھا اس وقت بھی کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھے کو ملا تھا۔
اس موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' گزشتہ کئی ماہ سے ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلاہواہے، جس کے لیے احتیاطی تدابیر کا ختیار کیا جانا بہت ضروری ہے، تمام ضروتمندوں کو بہتر اور جلدی علاج فراہم کیا جائے۔ اسی سلسلہ کے تحت یہاں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں علاج کرانے والے سبھی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہا ں بہتر طور پر ان کاعلاج ہورہا ہے'۔