ETV Bharat / city

سہارنپور: تہواروں کے متعلق رہنما اصول جاری

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 2:20 PM IST

ضلع انتظامیہ نے تمام پنچایتوں کو احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت کووڈ 19 کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

Guidelines
Guidelines

کووڈ 19 کے باعث تہواروں کے متعلق مرکزی حکومت اور اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کے بعد سہارنپور ضلع انتظامیہ نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

سہارنپور: تہواروں کے متعلق رہنما اصول جاری

سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے تہواروں جیسے درگا پوجا، دسہرہ، دیوالی اور کرسمس پر تہوارو ں کے دوران کووڈ 19 کے تحت نافذ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کے سبھی پنچایتوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ سبھی کو کووڈ 19 کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، ساتھ ہی سبھی مقامات پر تھرمل اسکریننگ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی افراد اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے تہواروں کو منائیں کیوں کہ حکومت کی جانب سے گائڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی علامت والے شخص کو فوراً قریب کے اسپتال میں داخل کرائیں اور یہ ذمہ داری پروگرام انعقاد کرنے والوں پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.