ETV Bharat / city

سہارنپورمیں لگایا گیا گاندھی جی کا چرخہ

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 8:44 AM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقہ کے عیدگاہ میدان میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج 39 ویں روز بھی جاری رہا اور خواتین پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ مرکزی حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Gandhiji's spinning wheel placed in Idgah ground
عیدگاہ میدان میں لگایا گیا گاندھی جی کا چرخہ

سہارنپور میں خواتین مظاہرین نے عیدگاہ میدان میں گاندھی جی کے عدم تشدد کی نشانی ہاتھ کا چرخہ لگا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران خواتین مقررین نے سی اے اے کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور حکومت کے ہٹلر شاہی رویہ کے خلاف متحد ہوکر لڑائی لڑنے پر زور دیا۔ اس دوران پورے میدان میں 'ہندوستان زندہ آباد'،'انقلاب زندہ آباد'، سی اے اے واپس لو، سی اے اے سے آزادی دو جیسے نعرے لگاکر حکومت کے فیصلوں پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔

متحدہ خواتین کمیٹی دیوبند کے بینر تلے سی اے اے ، این پی آر اور ممکنہ این آر سی کے خلاف جاری احتجاج میں بدھ کے روز حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

فرحانہ اور رہنما نے کہا کہ 'سی اے اے کے خلاف حکومت نے ملک کی عوام کی آواز دبانے کی پوری کوشش کی لیکن حق کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ آج حکومت کے سیاہ قوانین کے خلاف پورا ملک سڑکوں پر ہے۔ لوگوں کے احتجاج سے جب حکومت ہلنے لگی تو دہلی میں فساد کرا دیا گیا لیکن سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نشا عثمان اور ہادیہ جہانگیر نے کہا کہ 'حکومت کے غلط فیصلوں اور اس قانون کے خلاف آج ملک کے کونے کونے سے آوازیں آرہی ہیں'۔ انہوں نے آئین بچانے کے لئے سب کو اس لڑائی میں متحد رہنے کی اپیل کی۔ اس دوران جم کی نعرہ بازی کی گئی۔

وہیں عیدگاہ میدان میں بابائے قوم کے بتائے عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے مہاتما گاندھی کی تحریک کا اہم حصہ سمجھا جانے والا ہاتھ کا ’چرخہ‘ لگایا گیا۔ عیدگاہ میدان کے درمیان میں لگایا گیا یہ چرخہ نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ خواتین باری باری سے اس کو چلاکر باقاعدہ سوت کات رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.