اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے واقعہ کے بابت تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے لیا اور اس کا پنچ نامہ بھرکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کیلاش پور میں دو پڑوسیوں میں کسی بات کو لیکر کہاسنی ہوگئی تھی، جس میں دیکھتے ہی دیکھتے لاٹھی ڈنڈے چلنے لگے ،جس میں ایک عمر رسیدہ شخص شدید طورپر زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اے ٹی ایم کارڈ بدل کر دھوکہ دینے والا بین ریاستی گینگ بے نقاب
زخمی شخص کو سرکاری ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں راستہ میں بزرگ کی موت ہوگئی۔ اس بابت ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ گاگلہیڑی کے علاقہ کے کیلاش پور میں دو پڑوسیوں میں کسی بات کو لیکر کہاسنی ہوگئی، بعد میں یہ کہا سنی مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی، جس میں ایک عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملہ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔