دو برس قبل محکمہ آثار قدیمہ نے سہارنپور ضلع جیل کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے فورا خالی کئے جانے کا نوٹس دیا تھا لیکن ابھی تک سہارنپور ضلع انتظامیہ نئی جیل کی تعمیر کے لئے 90 ایکٹر زمین فراہم نہیں کرپائی ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ہدایات کے مطابق اس جیل میں نہ تو نئی تعمیر کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دیواروں کو اونچا کیا جاسکتا ہے۔
موجودہ جیل کی اہلیت 530 قیدیوں کورکھنے کی ہے۔ اس میں صرف نو بیرک ہیں اور موجودہ وقت میں یہاں 800 قیدی ہیں۔ اس میں بچہ جیل اور خاتون جیل بھی ہیں، جیل میں بیت الخلاء کی کمی ہے۔ وہاں ویڈیو کانفرنسنگ اور پی سی او کی بھی سہولت نہیں ہے۔
ڈی آئی جی جیل سنجیو ترپاٹھی نے بدھ کی دیر شام سہارنپور میں جیل کے سینئر انسپکٹر ڈاکٹر راج شرما اور دیگر جیل افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
انہوں نے جیل کا معائنہ بھی کیا اور ضلع جیل انتظامیہ سے زمین کی فراہمی کے بارے میں بھی تفصیلات لیں۔