عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے حقیقت نگر میں واقع دھرنا گاہ پر ’جل جیون مشن‘ میں ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر و رکن قومی کونسل یوگیش دہیہ نے بھی شرکت کی۔
یوگیش دہیا نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش کے جل جیون مشن میں ہزاروں کروڑ روپیے کے گھوٹالے کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت بڑے پیمانہ پر بدعنوانیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی سیریل کے خلاف راجپوت سماج برہم
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 30 ہزار کروڑ روپئے کی بدعنوانی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس گھوٹالے میں جل شکتی کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ اور دیگر عہدیداروں کے ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکام کے خلاف ضلع بھر میں مٹکا پھوڑو احتجاج کیا جارہا ہے۔ گھوٹالے میں ملوث مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔