ETV Bharat / city

Attack on Couple in Deoband: سائیکل سوار میاں بیوی پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 9:03 AM IST

اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند علاقے میں علی الصبح اینٹ بھٹہ پر کام کرنے جا رہے میاں بیوی کے اوپر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا Attack on Couple in Deoband۔ جس میں دونوں بُری طرح زخمی ہوگئے۔

Attack on Couple in Deoband
Attack on Couple in Deoband

سہارنپور: سہارنپور دیوبند علاقہ میں، اپنے بچوں کے ساتھ اینٹ کے بھٹہ پر اینٹیں تیار کرنے کے لے جانے والی ایک خاتون اور اس کے شوہر کو نامعلوم بائک سوار لوگوں نے گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا Attack on Couple in Deoband۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں زخمیوں کو دیوبند کے سرکاری اسپتال Government Hospital Deoband میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ہائر سینٹر ریفر کردیا۔

ویڈیو دیکھیے۔
تفصیل کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاؤں کھلاس گڑھ کا باشندہ رقم سنگھ اپنی اہلیہ رینا اور بچوں کے ساتھ دو سائیکلوں پر سوار ہوکر علی الصبح اینٹ بھٹہ پر مزدوری کرنے کی غرض سے جارہے تھے۔ جیسے ہی وہ گاؤں سے باہر آنے والے سڑک پر اسماعیل پور Ismailpur
Deoband میں واقع اینٹ بھٹہ پر جانے کے لئے مڑے تو پیچھے سے پہنچے دو بائک سواروں نے ان پر گولی چلادی۔ جس کے نتیجہ میں رقم سنگھ اور اس کے اہلیہ مینو شدید طور پر زخمی ہوکر اپنے سائیکلوں سے سڑک پر جاپڑے۔

گولی چلنے کی آوازیں سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اور ایمبولینس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ایمولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے رقم سنگھ اور مینو کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ہائی سینٹر ریفر کردیا۔

بعد ازاں ڈی ایم اکھیلیش سنگھ Saharanpur DM Akhilesh Singh، ایس پی دیہات، اتول شرما اور سی او درگا پرساد تواری بھی ضلع ہسپتال پہنچ کر زخمیوں سے جانکاری حاصل کی۔

زخمی خاتون اور اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو گولی زیادہ گہری نہیں لگی ہے لیکن پھر بھی دونوں زخمیوں کو علاج کی غرض سے میرٹھ ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

افسران کا کہنا ہے کہ پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ دیوبند کوتوالی کے انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ رقم سنگھ کے بھتیجہ نے بائک سوار دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کئے جانے کے لئے تحریر دی ہے۔

کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ کسی رنجش کے سبب یہ حملہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز ماں باپ پر ہونے والے حملہ سے ان کے چاروں بچے موہنی، تنو، آدتیہ اور شیوا بری طرح خائف ہیں۔

سہارنپور: سہارنپور دیوبند علاقہ میں، اپنے بچوں کے ساتھ اینٹ کے بھٹہ پر اینٹیں تیار کرنے کے لے جانے والی ایک خاتون اور اس کے شوہر کو نامعلوم بائک سوار لوگوں نے گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا Attack on Couple in Deoband۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں زخمیوں کو دیوبند کے سرکاری اسپتال Government Hospital Deoband میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ہائر سینٹر ریفر کردیا۔

ویڈیو دیکھیے۔
تفصیل کے مطابق دیوبند تحصیل کے گاؤں کھلاس گڑھ کا باشندہ رقم سنگھ اپنی اہلیہ رینا اور بچوں کے ساتھ دو سائیکلوں پر سوار ہوکر علی الصبح اینٹ بھٹہ پر مزدوری کرنے کی غرض سے جارہے تھے۔ جیسے ہی وہ گاؤں سے باہر آنے والے سڑک پر اسماعیل پور Ismailpur Deoband میں واقع اینٹ بھٹہ پر جانے کے لئے مڑے تو پیچھے سے پہنچے دو بائک سواروں نے ان پر گولی چلادی۔ جس کے نتیجہ میں رقم سنگھ اور اس کے اہلیہ مینو شدید طور پر زخمی ہوکر اپنے سائیکلوں سے سڑک پر جاپڑے۔

گولی چلنے کی آوازیں سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اور ایمبولینس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ایمولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے رقم سنگھ اور مینو کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ہائی سینٹر ریفر کردیا۔

بعد ازاں ڈی ایم اکھیلیش سنگھ Saharanpur DM Akhilesh Singh، ایس پی دیہات، اتول شرما اور سی او درگا پرساد تواری بھی ضلع ہسپتال پہنچ کر زخمیوں سے جانکاری حاصل کی۔

زخمی خاتون اور اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو گولی زیادہ گہری نہیں لگی ہے لیکن پھر بھی دونوں زخمیوں کو علاج کی غرض سے میرٹھ ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

افسران کا کہنا ہے کہ پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ دیوبند کوتوالی کے انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ رقم سنگھ کے بھتیجہ نے بائک سوار دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کئے جانے کے لئے تحریر دی ہے۔

کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ کسی رنجش کے سبب یہ حملہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز ماں باپ پر ہونے والے حملہ سے ان کے چاروں بچے موہنی، تنو، آدتیہ اور شیوا بری طرح خائف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.