ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 1:10 PM IST

سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں میاں بیوی کی موقع پر ہی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا
سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، حادثہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک

اطلاع کے مطابق آج دوپہر تحصیل دیوبند علاقہ کے موضع گاؤں انبہٹہ شیخاں کے رہنے والے 30 برس کے اونیش عرف سیٹو اپنی 28 برس کی اہلیہ نشا کو بائک پر ساتھ لے کر ہائی وے سے گاگلہیڑی کی جانب جارہا تھا۔

اس وقت وہ بڈھولی میں واقع ریلوے کراسنگ برج پر چڑھنے لگا تو نامعلوم گاڑی نے ان کی بائک کو زور دار ٹکر ماردی، حادثہ اتنا زبردست تھا کہ اونیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ نشا شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا
سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے شدید طور پر زخمی نشا کو ناگل سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ بھی ناگل ہسپتال پہنچ گئے لیکن وہاں کا منظر دیکھ کر خاندان میں کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ اہل خانہ کی تحریر پر نامعلوم گاڑی ڈرائیورکے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے اور پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ گزشتہ برس اونیش اور نشا کی شادی ہوئی تھی اور وہ اتراکھنڈ کے روڑکی میں کسی نجی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.