ETV Bharat / city

سہارنپور:کورونا وائرس کے 13 نئے معاملے

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:32 PM IST

سہارنپور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، یہاں کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں

سہارنپور:کورونا وائرس کے 13 نئے معاملے
سہارنپور:کورونا وائرس کے 13 نئے معاملے

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس کے 13نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں مریضوں کی مجموعی تعداد 384ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ سہارنپور کے رکن پارلیمان کے کنبے کے چار افراد جن میں ان کی بھابھی، بہو، بھتیجی اور نوکرانی کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ رکن پارلیمان اور ان کے بیٹے و دیگر افراد کے نمونے پانچ روز قبل مثبت پائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دیوبند کے پھل، سبزی منڈی میں کام کرنےوالے ایک مزدور کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد نوین منڈی میں پھل، سبزی کا کاروبار بند کردیا گیا ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 23افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.