سہارنپور کے دیوبند تحصیل میں گزشتہ تین روز سے ہو رہی بے موسم بارش کی وجہ سے جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے۔ وہیں کسانوں کو مایوس ہونا پڑا ہے کیونکہ تیز ہوا اور زبردست بارش کی وجہ سے گیہوں اور گنے کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینہ میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ برسات کا موسم نہیں ہے۔