سہارنپور میں جہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔ وہیں کانگریس کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا، جس کے بعد سہارنپور پولیس نے کانگریس کارکنان کو ریلوے اسٹیشن سے اٹھا کر جیل بھیج دیا۔
مبینہ طور پر یوپی حکومت کے ذریعہ پرینکا گاندھی کو پہلے حراست اور پھر گرفتار کئے جانے سے مشتعل کانگریس کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی گرفتاریاں بھی دی۔
مزید پڑھیں:
Rahul With Priyanka: پرینکا کے ساتھ راہل گاندھی لکھیم پور کے لئے روانہ
آج راہل گاندھی بھی لکھیم پور کھیری میں متاثرہ خاندان سے ملنے جا رہے تھے، اسی دوران انہیں روکا گیا تھا۔ اس پورے معاملہ کو لیکر سہارنپور میں کانگریس کارکنوں میں زبردست غصہ تھا اور کانگریس کارکنان نے آج مظاہرہ کرکے اپنی گرفتاریاں دیں۔