ETV Bharat / city

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کا مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام - مولانا ابوالقاسم نعمانی کا تعزیتی پیغام

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک متحرک اور فعال شخصیت کے حامل تھے۔ وہ ہر دور میں قوم کی فلاح و بہبود کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔

Darul Uloom Deoband
دارالعلوم دیوبند
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 9:43 PM IST

معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر علمی و ادبی حلقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنے تعزیتی پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور زمانہ طالب علمی میں کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کا مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مولانا ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی ایک متحرک اور فعال شخصیت کے حامل تھے۔ وہ ہر دور میں قوم کے فلاح و بہبود کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔ چاہے وہ تین طلاق کا مسئلہ ہو یا بابری مسجد کا معاملہ ہو، جو بھی قومی سطح کے مسلمانوں کے مسائل رہے ہیں اس میں مولانا ولی رحمانی کی نمائندگی قابل ذکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی بہت ہی بلند اخلاق ملنسار اور بلند فکر کے حامل تھے۔ زمانہ طالب علمی میں وہ مجھ سے سینیئر تھے۔ ان سے ذاتی طور پر اچھے تعلقات تھے، انہوں نے پورے لگن اور دلچسپی کے ساتھ علم حاصل کیا۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے مولانا ولی رحمانی کی مغفرت کے لیے دعا کیں اور کہا کہ اللہ رب العزت ان کے لواحقین جس میں مرید اور اہل خانہ بھی شامل ہیں ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلی مقام عطا فرمائے، دارالعلوم دیوبند میں بھی ان کے لیے دعا خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.