ETV Bharat / city

دیوبند: معطل افسر کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

بینک دھوکہ دہی معاملہ میں معطل سی بی آئی کے ڈی ایس پی کے خلاف چل رہی تفتیش کے تحت آج سی بی آئی کی ٹیم نے دیوبند پہنچ کر ڈی ایس پی کے آبائی گھر پر چھاپہ ماری کی۔ خبر لکھے جانے تک سی بی آئی ٹیم ڈی ایس پی کے گھر پر ہی موجود تھی اور گھر کے اندر سخت چھان بین چل رہی تھی۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:04 AM IST

CBI raid on suspended officer's house in Deoband
دیوبند: معطل افسر کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی کی ٹیم نے غازی آباد کی ٹریننگ اکیڈمی میں تعینات معطل ڈی ایس پی راجیو کمار رشی کے دیوبند کے ریلوے روڈ پر واقع لاجپت نگر میں مکان پر چھاپہ ماری کی۔ آٹھ گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے سی بی آئی کے درجنوں افسران آٹھ گھنٹے بعد بھی شام پانچ بجے تک معطل ڈی ایس پی کے گھر میں ہی موجود تھے۔ اس دوران ٹیم نے جہاں راجیو کمار رشی کے گھر میں سخت اور باریک بینی کے ساتھ چھان بین کی وہیں ان کے ایک قریبی دوست سے بھی گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔

سی بی آئی کے اچانک چھاپہ ماری سے جہاں پورے علاقہ کے لوگ حیرت زدہ تھے وہیں کالونی کے لوگ بھی چہ مہ گوئیاں کر رہے تھے۔ سی بی آئی نے میڈیا سمیت کسی کو بھی گھر کے آس پاس تک آنے نہیں دیا۔ حالانکہ سی بی آئی ٹیم صبح مقامی پولیس کے ساتھ راجیو رشی کے گھر پہنچی تھی لیکن گھر کے گیٹ سے ہی مقامی پولیس کو واپس کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ اس دوران دو ہوم گارڈز کی ڈیوٹی گھر کے باہر رہی۔ ٹیم کے ایک دو مرتبہ باہر آنے پر وہاں موجود میڈیا اہلکاروں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ٹیم نے کسی سے بھی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔

سی بی آئی ٹیم نے ہوم گارڈ کے ذریعہ ایک بڑھئی کو بلا کر گھر میں موجود پورشن کی الماریوں کے چھ تالے تڑوائے، اتنا ہی نہیں گھر میں نئی کی گئی تعمیر وغیرہ کی بھی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔ تالے کٹوانے کے بعد ٹیم نے بڑھئی کو بھیج دیا اور کہا کہ ہم سی بی آئی سے ہیں۔ باہر کسی سے بھی اس سلسلہ میں کوئی بات نہیں کرنا۔ حالانکہ اس دوران میڈیا اہلکاروں نے ٹیم سے چھاپہ ماری کرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو ٹیم نے کہا کہ آپ بھی خطرہ میں آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجیو رشی کے والد آنجہانی رمیش رشی شہر کے انکم ٹیکس کے معروف وکیل تھے اور راجیو کا بھائی بھی انکم ٹیکس کا وکیل ہے۔ بدھ کے روز جب سی بی آئی نے گھر پر چھاپہ ماری کی تو سی بی آئی کی ٹیم نے گھر کی تمام خواتین سمیت گھر والوں کو لان میں جمع کر دیا۔ اس دوران گھر میں موجود ایک معصوم بچہ بیچ بیچ میں کبھی گیٹ تک پہنچ کر جھانکتا تو کبھی گھر کی چھت پر جاکر گھر کے باہر کھڑے لوگوں کو دیکھتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.