جیسے جیسے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات نزدیک آتے جارہے ہیں تو سبھی سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کی نبضیں ٹٹولنا شروع کردیا ہے. کافی روز سے خاموش بیٹھی بی ایس پی بھی اب میدان میں آگئی ہے اور وہ پورے صوبہ میں ’برہمن سمیلن‘ کرکے برہمن ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں لگی ہے۔
اس سلسلہ میں آج سہارنپور میں بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے آج ’برہمن سمیلن‘ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں بہوجن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ستیش چند مشرا نے شرکت کی۔ ستیش چند مشرا کا سہارنپور پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ستیش چندر مشرا نے کہاکہ بی ایس پی کی جانب سے صوبہ میں کئے جارہے برہمن سمیلنوں میں برہمن سماج بڑی تعداد میں حصہ لے رہاہے۔ یہ پورے اترپردیش میں جاری ہے، آج سہارنپور 24 ویں پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہ۔ے اس قبل بی ایس پی نے سال 2007 میں اس طریقہ سے برہمن سماج درمیان پروگراموں کا انعقاد کیا تھا،جس کے بعد برہمن سماج نے متحد ہوکر مایاوتی کو ووٹ دینے کاکام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: مختارانصاری کی اہلیہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت
انہوں نے کہاکہ موجودہ بی جے پی حکومت میں برہمنوں کی توہین کی جارہی ہے۔ انکا انکاؤنٹر کیا جارہا ہے۔ یہاں تک کے ذات پوچھ کر گولی ماری جارہی ہے، بی جے پی تو سماجوادی پارٹی سے دو ہاتھ آگے نکل گئی۔