ETV Bharat / city

سہارنپور: بھارتیہ کسان یونین کی میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:25 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 11:02 PM IST

میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر چودھری ونے کمار نے بتایا کہ آنے والی 28 تاریخ کو راکیش ٹکیت ضلع میں آرہے ہیں اور وہ ایک مہا پنچایت سے خطاب کریں گے۔

bhartiya kisan union hold a meeting at collectorate office in saharanpur

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کی جانب سے آج کلکٹریٹ احاطہ میں کارکنان سطح کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 28 تاریخ کو ہونے والے مہا پنچایت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویڈیو

غور طلب ہے کہ اس مہا پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت بھی شرکت کرنے والے ہیں جس پر کارکنانوں نے ان کی آمد اور پروگرام کے نظم و ضبط پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر چودھری ونے کمار نے بتایا کہ آنے والی 28 تاریخ کو راکیش ٹکیت ضلع میں آرہے ہیں اور وہ ایک مہا پنچایت سے خطاب کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ' حکومت احتجاج کرنے والے کسانوں کے تعقل سے غلط خبریں پھیلارہے ہیں، حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کا تعلق ایک برادری سے ہے جو سراسر غلط ہے، اس تحریک میں سبھی برادری کے کسان حصہ لے رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لیا جاتا کسان بدستور تحریک جاری رکھیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'راکیش ٹکیٹ کا پروگرام اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ وہ سبھی برادری کے کسانوں سے ملاقات کریں۔'

میٹنگ میں چودھری اشوک کمار، چودھری چرن سنگھ، میوا رام، ارون رانا، راجندر کمار، چودھری وریندر کمار وغیرہ موجود رہے۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.