سہارنپور: ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں غریبوں کے راشن کی بلیک مارکیٹنگ کا کھیل عروج پر ہے۔ راشن ڈیلر کی من مانی اور کالا بازی کے خلاف راشن ہولڈر نے ہنگامہ کیا اور راشن ڈیلر پر کم راشن دینے کا بھی کا الزام لگایا Corruption in Saharanpur۔
معاملہ سہارنپور کے گاؤں میگھ چھپر کا ہے، جہاں راشن کی دکان ڈیلر وید پال کے خلاف گاؤں والوں نے احتجاج کیا۔ سرکاری راشن کی دکان کے ڈیلر پر راشن کم دینے کاالزام ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جن کے پاس راشن کی 4 پرچیاں ہیں، ان کے راشن کارڈ سے 1 سے 2 کلو راشن کاٹا جاتا ہے۔
راشن ڈیلر ویدپال کا کہنا ہے کہ اگر وہ کچھ غریب لوگوں کو راشن دیتے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے۔ اہل افراد کے راشن میں سے ایک 2 کلو کم کرنے کے بعد تو اس میں ان کی کیا غلطی ہے؟
وہیں، گاؤں کے کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں گذشتہ 4 بار سے راشن نہیں ملا ہے۔
مزید پڑھیں:
لوگوں نے پوچھا کہ اگر بدعنوانی کی وجہ سے راشن کی دکان پر کم راشن دیا جاتا ہے تو وہ سرکاری راشن کا فائدہ کیسے حاصل کر پائیں گے۔