ETV Bharat / city

All India Mushaira held in Saharanpur to celebrate victory of Yogi: یوگی کی واپسی کا جشن منانے کے لیے سہارنپور میں آل انڈیا مشاعرہ

حال ہی میں ختم ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت کی زبردست اکثریت کے ساتھ واپسی کے بعد بی جے پی کے حامیوں میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے۔ اس جشن کو دوگنا کرنے کے لیے، اتر پردیش اردو اکیڈمی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی اس بڑی کامیابی کے اعزاز میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ
All India Mushaira
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 3:26 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں 31 مارچ کو سہارنپور میں اردو اکیڈمی اترپردیش کی جانب سے 'جشن عزت مآب یوگی آدتیہ ناتھ' کے عنوان سے ایک آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ All India Mushaira held in Saharanpur

سہارنپور میں اردو اکیڈمی کے اور اس مشاعرہ کے کنوینر ایم آزاد انصاری کے مطابق اس پروگرام کا نام 'جشن عزت مآب یوگی آدتیہ ناتھ' رکھا گیا ہے۔ اس میں ملک کے کئی مشہور شاعروں کے ساتھ ساتھ حکومت اتر پردیش کے کئی وزراء، ایم ایل اے اور دیگر معززین بھی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ بروز جمعرات شام 8:00 بجے جن منچ گاندھی پارک سہارنپور میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ Yogi adityanath

اتر پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ملک کے معروف شعراء کو مشاعرہ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، یہی نہیں بلکہ ضلع کے تمام بڑے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ساتھ ریاستی لیڈران، وزراء اور کئی دیگر معززین کو مشاعرہ میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.